ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہیسانا سیٹ سے پاٹیدار لیڈر اے جے پٹیل ہوں گے کانگریس کے امیدوار

مہیسانا سیٹ سے پاٹیدار لیڈر اے جے پٹیل ہوں گے کانگریس کے امیدوار

Tue, 02 Apr 2019 23:54:16    S.O. News Service

احمدآباد ،02؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) گجرات کے پٹیل کمیونٹی کے اثر والی مہیسانا لوک سبھا سیٹ سے کانگریس نے سابق سرکاری افسر اور پاٹیدار لیڈر اے جے پٹیل کو اپنا امیدوار قرار دیا ہے۔اس سیٹ پر نامزدگی داخل کرنے میں محض دو دن کا وقت بچا ہے۔بی جے پی اس سیٹ کے لئے اپنے امیدوار کا اعلان ابھی تک نہیں کر سکی ہے۔آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے 73سالہ پٹیل کے نام کا اعلان کیا۔وہ سیاسی اور اقتصادی طور پر رسوخ رکھنے والی پاٹیدار کمیونٹی کی چھوٹی برادری ’کڈوا پٹیل‘ سے تعلق رکھتے ہیں۔پٹیل اس وقت ’دی مہیسانا اربن کو۔آپریٹو بینک‘کے ڈائریکٹر ہیں۔


Share: